خود کشی کی کوشش میں زخمی ہونے والا ساٹھ سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

خود کشی کی کوشش میں زخمی ہونے والا ساٹھ سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور(کرائم سیل) شادباغ کے علاقہ میں تین روز قبل خود کشی کی کوشش میں زخمی ہونے والا ساٹھ سالہ تین بیٹیوں کا باپ گذشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس اور متوفی کے لواحقین کے مطابق شیر شاہ روڈ کا رہائشی ساٹھ سالہ منور ظہیر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی ٹانگ پر گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی تھی منور ظہیر دل کا بھی مریض تھا اسکے ورثا نے بتایا کہ کہ اچانک منور کو دل کا دورہ پڑا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی جب ڈاکٹر موقع پر آئے تو منور دم توڑ چکا تھا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔

مزید : علاقائی