100سالہ آسٹریلوی بڑھیا آج بھی رقص کی دلدادہ

100سالہ آسٹریلوی بڑھیا آج بھی رقص کی دلدادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) رقص ایک مشکل کام ہے اور دیگر کئی فنون کے برعکس اس کے لئے بہترین جسمانی صحت بہت ضروری ہے۔ بڑھاپے میں انسان رقص کر نہیں سکتا صرف دیکھ سکتا ہے لیکن آسٹریلوی رقاصہ ایلین کرامر اس لحاظ سے انتہائی منفرد مثال ہیں کہ 100 سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود نہ صرف وہ باقاعدگی سے رقص کرتی ہیں بلکہ اب بھی اس مشغلے کو کمرشل لیول پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرامر نے بتایا، ’’میں اس بات پر توجہ نہیں دیتی کہ میں 100 سال کی ہو چکی ہوں۔ میں آزاد ہوں ۔ مجھے یہ فکر نہیں کہ مجھے ہمیشہ 35 سال کی نظر آنا ہے۔‘‘ کرامر کہتی ہیں کہ ان کی ساتھی رقاصائیں یا تو دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں یا بیماری کے باعث ہلنے جلنے کے قابل نہیں ہیں لیکن وہ اب بھی باقاعدگی سے رقص کرتی ہیں اور مکمل طور پر صحتمند بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ انہوں نے رقص کی باقاعدہ تربیت لی اور ہمیشہ تکنیک کو استعمال کیا نا کہ الٹی سیدھی چھلانگیں لگائیں، لہٰذا ان کے گھٹنے اور کولہے آج بھی ٹھیک ہیں۔کرامر نے مختلف ممالک کے دوروں کا زکر کرتے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران کسی نے انہیں بتایا کہ وہ مصوری بھی کر سکتی ہیں اور اس کے بعد انہوں نے فن مصوری کو بھی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیا۔وہ آج کل تین میوزک ویڈیوز میں بطور ماڈل اور رقاصہ کام کر رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -