جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ‘ سابق الیکشن کمشنز پنجاب کا دھاندلی سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کا اعتراف

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ‘ سابق الیکشن کمشنز پنجاب کا دھاندلی سے متعلق رپورٹ ...

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این ) سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے جوڈیشل کمیشن کے روبرو دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے کہاہے کہ بیلٹ پیپرز ڈیمانڈ کے مطابق چھاپے گئے تھے،تقسیم کا منصوبہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آیا،اضافی لوگ صرف جلد سازی اور نمبر لگانے کے لئے گئے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے بتایا کہ دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ عمران خان کے الزامات کی روشنی میں بنائی۔ اضافی بیلٹ پیپر کی خبریں میڈیا میں آئی تھیں اس لئے ان کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ انہی کی نگرانی میں ہوئی۔ بیلٹ پیپر ڈیمانڈ کے مطابق ہی چھاپے گئے تاہم بیلٹ پیپرز کی تقسیم کا منصوبہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے آیا تھا۔ اضافی لوگ بھی پرنٹنگ کے لئے نہیں بلکہ جلد سازی اور نمبر لگانے کیلئے لئے گئے تھے۔

مزید : صفحہ اول