ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کی سیکیور ٹی فورسز پر فائرنگ ‘ 4اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کی سیکیور ٹی فورسز پر فائرنگ ‘ 4اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہو گئے‘ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی کے قریب نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید : صفحہ اول