تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار
تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

  

چیچہ وطنی(نامہ نگار ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے162ساہیوال میں تحریک انصاف کی وکٹ گر گئی،اثاثے چھپانے پر رائے حسن نواز تاحیات نا اہل قرار،الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کی ہدایت کردی۔منگل کوالیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد نے ساہیوال کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 میں عام الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کی کامیابی کے خلاف مخالف امیدوار ایوب خان کی درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دے دیا اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ این اے162میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔درخواست گزار نے الزام عائد کیاتھا کہ رائے حسن نواز نے اپنے اثاثے چھپا رکھے ہیں اور الیکشن کے دوران کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنی اثاثوں کی مکمل دستاویزات جمع نہیں کرائی تھیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رائے حسن نواز نے جھوٹ بولا اور اثاثے ظاہر نہیں کئے اس لئے وہ آئین کے آرٹیکل62اور63پورا نہیں اترتے اس لئے انھیں تاحیات نا اہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ رائے حسن نواز تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر بھی ہیں ۔، وہ 4 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول