پاکستان میں اس وقت مک مکا کی سیاست کی جا رہی ہے: چوہدری سرور

پاکستان میں اس وقت مک مکا کی سیاست کی جا رہی ہے: چوہدری سرور
پاکستان میں اس وقت مک مکا کی سیاست کی جا رہی ہے: چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت مک مکا کی سیاست چل رہی ہے۔ جب تک پاکستان میں ایک مضبوط اپوزیشن موجود نہ ہو ملکی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ لندن میں بیرسٹر سلطان چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ جو پارٹی ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے وہ صرف تحریک انصاف ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں بیرسٹر سلطان چوہدری ہی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہوں گے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان چوہدری نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خوداریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 14 سال سے کشمیری بندوق کو چھوڑ کر آزادی کی پر امن جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے کشمیر میں بربریت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -