بس پر حملہ 9ایم ایم پستول سے کیا گیا : آئی جی سندھ

بس پر حملہ 9ایم ایم پستول سے کیا گیا : آئی جی سندھ
بس پر حملہ 9ایم ایم پستول سے کیا گیا : آئی جی سندھ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ ملزمان نے بس پر حملہ 9ایم ایم پستول سے کیا ہے اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔آئی جی سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بس سکیم 33سے عائشہ منزل جا رہی تھی اور اس میں 60سے 65افراد سوار تھے جب 6 ملزمان 3موٹر سائیکل پر سواروں نے صفورا چوک پر بس کے اندر گھس کر فائرنگ کی جبکہ سب سے پہلے بس ڈرائیور کو نشانہ بنا یا گیا ہے جس میں 43افراد جان بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں 16خواتین اور 25مرد شامل ہیں۔۔غلام حیدر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے۔

مزید : کراچی