بس حملہ ، مسافروں کے سر اور سینوں میں گولیاں ماری گئیں: ایس ایس پی ملیر

بس حملہ ، مسافروں کے سر اور سینوں میں گولیاں ماری گئیں: ایس ایس پی ملیر
بس حملہ ، مسافروں کے سر اور سینوں میں گولیاں ماری گئیں: ایس ایس پی ملیر

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے بتایاکہ بس میں سوار تمام افراد کے سر اور سینوں میں گولیاں ماری گئیں ۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایاکہ بس پر حملہ ریکی کے بعد کیاگیا، بس روک کر ملزم اندر گھسے اور فائرکھول دیئے ،مرنیوالے افراد کا تعلق صفورہ گوٹھ سے تھا۔

بس پر حملے کی تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں ۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور پولیس وردیوں میں ملبوس تھے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار موٹرسائیکلوں پر آٹھ حملہ آور سوار تھے جبکہ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کاکہناتھاکہ تین موٹرسائیکلوں پر چھ حملہ آور سوارتھے ۔

بتایاگیاہے کہ فائرنگ کے فوری بعددکاندار بھاگ کھڑے ہوئے اور دکانیں بند کردیں جس کی وجہ سے صورتحال واضح ہونے میں دیرلگ سکتی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں