پیپلز پارٹی کی رہنما شگفتہ جمانی کاذوالفقار مرزا کو چیلنج
کراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو مناظرے کا چیلنج دیتی ہوں الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے۔ بلاول ہاؤس کراچی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اخلاق سے گری ہوئی ہوئی باتیں کررہے ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ ذوالفقار مرزا کو پیسوں کے بیگ کہاں سے آتے تھے۔ ذوالفقار مرزا کے الزامات کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے لیکن انہیں اپنی زبان بھی بند کرنا ہوگی۔