پورے ملک میں سیکیورٹی مسائل ہیں ، دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں: حیدرعباس رضوی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے صفورہ چورنگی کی حدودمیں مسافر بس پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں سیکیورٹی مسائل ہیں ، اس بات کا پہلے ہی اندازہ تھا کہ آپریشن کا ردعمل آئے گا، ضرب عضب ملک بھر میں ہوناچاہیے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کاکہناتھاکہ ایم کیوایم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کی مکمل حمایت کرتی ہے ، کراچی میں دہشتگرددندناتے پھرتے ہیں اوراس کا عذاب پوری قوم کو مل کر جھیلنا پڑے گا۔
اُنہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کی حمایت کی ۔