بس حملہ ، ڈی جی رینجرز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرادی

بس حملہ ، ڈی جی رینجرز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرادی
بس حملہ ، ڈی جی رینجرز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرادی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ نے بس پر حملے کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ڈی جی سندھ رینجرز سے ٹیلی فونک رابطہ کیاجس دوران اُنہیں رینجرز حکام نے بس حملے پر بریفنگ دی ۔ ڈی جی سندھ رینجرزہلال اکبر نے وزیرداخلہ کو بتایاکہ اب تک حاصل ہونیوالے شواہد کی مدد سے دہشتگردوں کو جلد گرفتار کرلیں گے ، عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں مزید شواہد اکٹھے کررہے ہیں اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے اپنے کام میں مصروف ہیں ۔

مزید : کراچی