امریکا نے اسامہ کی ہلاکت سے پاکستان کو اندھیرے میں رکھا: احمد شجاع پاشا

امریکا نے اسامہ کی ہلاکت سے پاکستان کو اندھیرے میں رکھا: احمد شجاع پاشا
امریکا نے اسامہ کی ہلاکت سے پاکستان کو اندھیرے میں رکھا: احمد شجاع پاشا

  

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشا نے کہا ہے کہ امریکا نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں پاکستان کو اندھیرے میں رکھا۔ یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن میں بیان دیتے ہوئے کہی تھی۔

کمیشن کی رپورٹ کے بعض حصے گزشتہ سال منظر عام پر آئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے انٹلیجنس ادارے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں امریکی عزائم کو قبل از وقت بھانپ نہیں سکے۔

احمد شجاع پاشا نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی کو ناکام ادارہ بنانے کے لئے بھارت، امریکا، روس اور افغا نستا ن کی انٹلیجنس ایجنسیاں متحد تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بھلائی میں پولیس اور آئی بی کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ اس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت، وزارت داخلہ اور دفتر خارجہ نے پاکستان میں سی آئی اے اہلکاروں کی موجودگی روکنے کے لئے آئی ایس آئی سے کوئی تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے واضح طورپر کہا تھ اکہ سی آئی اے کے ایجنٹ پاکستان میں این جی اوز کی شکل میں موجود ہیں جن کی شناخت بھی بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اور ’’را‘‘ پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

مزید : اسلام آباد