سانحہ کراچی ، وزیراعظم کا فرمان ، شرکاءنے پرتکلف کھانے اڑاناشروع کردیئے

سانحہ کراچی ، وزیراعظم کا فرمان ، شرکاءنے پرتکلف کھانے اڑاناشروع کردیئے
سانحہ کراچی ، وزیراعظم کا فرمان ، شرکاءنے پرتکلف کھانے اڑاناشروع کردیئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بس پر حملے سے کم از کم 44گھر اجڑگئے تودوسری طرف وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں قومی قیادت پرتکلف کھانوں پر ٹوٹ پڑی ۔

ایم کیوایم نے سانحہ کراچی کی وجہ سے اے پی سی مختصریاملتوی کرنے کی تجویز دی جس کے مسترد ہونے کے بعد وزیراعظم نے شرکاءکو ہدایت کی کہ کھانے کا انتظام بھی کیاگیاہے ، بریفنگ لیں اور ساتھ کھانا بھی کھائیں ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیراحسن اقبال نے بریفنگ شروع کردی جبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت بیشترشرکاءنے کھانا کھانا شروع کردیا۔

مزید : اسلام آباد