بس حملہ ، سیکیورٹی فورسز کا سپرہائی وے کے قریب چھاپہ ، اشتعال انگیز لٹریچر برآمد

بس حملہ ، سیکیورٹی فورسز کا سپرہائی وے کے قریب چھاپہ ، اشتعال انگیز لٹریچر ...
بس حملہ ، سیکیورٹی فورسز کا سپرہائی وے کے قریب چھاپہ ، اشتعال انگیز لٹریچر برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صفوراچورنگی کی حدود میں بس پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور سپرہائی وے پر چھاپہ ماراجس دوران فلیٹ سے اشتعال انگیز لٹریچر اور دیگر چیزیں برآمد کرلی گئی ہیں تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صفوراچورنگی کے قریب بس پر حملے کے مقام سے کچھ دورسے گرفتار ہونیوالے شخص کے بیان اورانٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر سہراب گوٹھ کے علاقے میں بسم اللہ اپارٹمنٹ پر چھاپہ ماراگیاجس کے فلیٹ نمبر41میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع تھی ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فلیٹ سے اشتعال انگیز لٹریچر سمیت کچھ اہم شواہد ملے ہیں ، جائے حملے کے قریب واقع ایک مکان سے بھی کچھ کاغذات اور جوتے برآمد ہوئے ہیں ۔

مزید : کراچی