بس حملہ ، سینٹ میں قرارداد متفقہ طورپر منظور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالانے کراچی میں بس پر حملے کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ۔
یہ قرارداد متفقہ طورپر پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹرکریم خواجہ کی طرف سے پیش کی گئی ۔ قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ سینٹ کا ایوان کراچی میں ہونیوالے حملے کی مذمت کرتاہے اور مطالبہ کرتاہے کہ سانحے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاگیاجائے ۔ قرارداد میں یہ بھی کہاگیاہے کہ کراچی واقعہ قومی سانحہ ہے ۔
اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے سینٹ سے واک آﺅٹ بھی کیا۔ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے سینیٹرطاہرمشہدی کاکہناتھاکہ سانحہ کراچی وفاقی و صوبائی دونوں حکومتوں، سیکیورٹی فورسز کی ناکامی ہے ، کراچی آپریشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، آج بھی لوگ مارے جارہے ہیں ، کراچی میں امن وامان کوسیاسی رنگ دیاجارہاہے ۔
ایوان میں مرنیوالوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔