لاہور:سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

لاہور:سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
لاہور:سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

  

 (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی رجحان رہا -مجموعی طور پر75 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا،13 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،14 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25 انڈیکس36.74پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5510.28 بندہوا، مارکیٹ میں کل9لاکھ15ہزار حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز8لاکھ33ہزار300حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ5 لاکھ36ہزار500حصص، بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے85 ہزار حصص، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے67ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ شفا انٹر نیشنل ہاسپیٹل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.00 روپے بڑھ گئی، سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.69روپے کم ہو گئی۔

مزید : بزنس