اے پی سی بے نتیجہ ختم، اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کریں گے: وزیراعظم

اے پی سی بے نتیجہ ختم، اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کریں گے: وزیراعظم
اے پی سی بے نتیجہ ختم، اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کریں گے: وزیراعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس بے نتیجہ ختم ہو گئی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کے تحفظات دور نہیں ہو سکے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کی خبروں اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دوریاں ختم کرنے اور اتفاق رائے کی بات کرتے ہوئے دوسروں کی خواہشات کا احترام کیا ہے۔ ریکوڈک منصوبے پر بھی وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سڑکیں صوبوں کے عوام کے دلوں کو مزید نزدیک لائیں گی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر جسے بھی تحفظات ہیں، دور کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں