سانحہ صفورا چورنگی، جامع اردو کے تحت کل ہونیوالے امتحانات ملتوی

سانحہ صفورا چورنگی، جامع اردو کے تحت کل ہونیوالے امتحانات ملتوی
سانحہ صفورا چورنگی، جامع اردو کے تحت کل ہونیوالے امتحانات ملتوی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ صفورا چورنگی کے پیش نظر جامعہ اردو کے تحت کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ جامع اردو کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں تاہم نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انٹربورڈ کے تحت کل ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی ہو گئے ہیں جن میں خصوصی بچوں کا پیپر اور میٹرک کے بچوں کا پیپر بھی شامل ہے۔ ناظم امتحانات کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں