ورلڈ ٹی۔ 20 کپ میراہدف ہے: محمد عامر

ورلڈ ٹی۔ 20 کپ میراہدف ہے: محمد عامر
ورلڈ ٹی۔ 20 کپ میراہدف ہے: محمد عامر

  

 فیصل آباد(آن لائن) فاسٹ باولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میں میچ میں باولنگ کر کے بہت لطف اندوز ہوا اور اتنی جلدی وکٹ لینا بہت بہترین لمحہ تھا۔عامر نے کہا کہ میری توجہ آئندہ سال انڈیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہے۔

بائیں ہاتھ والے فاسٹ باولر نے گزشتہ ماہ پیٹرنز ٹرافی میں شرکت کر کے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔عامر پر عائد کی گئی پابندی کا خاتمہ ستمبر میں ہونا ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال جنوری میں ان کی سزا میں نرمی کرتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی تھی۔یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو کی گئی درخواست کے بعد سامنے آیا تھا جس میں عامر کی سزا کم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ستمبر میں عامر کی پابندی کے خاتمے کے بعد پی سی بی ان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔پابندی کے وقت عامر دنیا کے بہترین باولرز میں سے ایک تھے اور انہوں نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی20 میچوں میں بالترتیب 51، 25 اور 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید : کھیل