بجٹ کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ، حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس19 مئی کو طلب

بجٹ کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ، حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس19 مئی کو ...
بجٹ کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ، حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس19 مئی کو طلب

  

 اسلام آباد(آن لائن)بجٹ کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ سالانہ ترقیاتی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس 19 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے میکرو اکنامک اشاریوں کی منظوری دی جائے گی اور آئندہ مالی سال کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام شرکت کریں گے جس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پلان کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کے اہداف بھی مقرر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال کے دوران زراعت، خدمات اور صنعتی ترقی کا جائزہ لے کر آئندہ مالی سال کے اہداف بھی مقرر کیے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد