میں اور کترینہ جلد قصہ ماضی بن جائیںگے: رنبیرکپور

میں اور کترینہ جلد قصہ ماضی بن جائیںگے: رنبیرکپور
میں اور کترینہ جلد قصہ ماضی بن جائیںگے: رنبیرکپور

  

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار رنیبر کپور نے کہا ہے کہ لوگ جلد ہی اس کی اور کترینہ کی خبروں سے اکتا جائیںگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت میرا اور کترینہ کا تعلق زبان زد عام ہے کیونکہ یہ ایک نئی چیز تھی لیکن جلد ہی لوگوں کی توجہ کسی اور کی طرف ہو جائے گی اور میں اور کترینہ قصہ ماضی بن جائیںگے۔

 رنبیر نے اپنی فلم بمبئے ویلوٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلق میں ابہام نہیں رکھتے بلکہ اس بارے شفاف رویہ اپناتے ہیں۔ کترینہ بہت محنتی لڑکی ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ اسے کامیابی قسمت سے ملی لیکن جب وہ انڈسٹری میں آئی اسے ہندی کا ایک لفظ بھی بولنا نہیں آتا تھا اور اب انڈسٹری کیلئے ستارہ بن چکی ہے۔ یہ سب آسان نہیں تھا اس میں اس کی محنت کا بڑا عمل دخل ہے۔ رنبیر نے کہا کہ کترینہ کی توانائی نے اس کے کیریئر پر بھی اثرات مرتب کئے۔ اس نے میرے ساتھ اس وقت سٹیج پر پرفارم کیا جب ان کی طرح سٹار نہ تھا اور انہوں نے مجھے بہتر سے بہتر کرنے کا حوصلہ دیا۔ رنبیر نے کہا کہ میں اس کے سٹار ڈم کی قدر کرتا ہوں ہم دونوں الگ الگ اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں ہم کوئی پیکج نہیں ہیں۔ فلم بمبئے ویلوٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت نروس ہیں کیونکہ ان کی آخری2فلمیں ناکام رہی تھیں۔

مزید : تفریح