نیپال اور بھارت میں زلزلے کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد82 تک پہنچ گئی

نیپال اور بھارت میں زلزلے کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد82 تک پہنچ گئی
 نیپال اور بھارت میں زلزلے کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد82 تک پہنچ گئی

  

    کھٹمنڈو  (اے پی پی) نیپال اور بھارت میں منگل کو آنے والے7.3 شدت کے زلزلے کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد82 تک پہنچ گئی۔ نیپال کے وزیرداخلہ بام دیوگوتم کا کہنا ہے کہ منگل کے روز نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچا دی ہے جس کے باعث متعدد مکانات تباہ اورکئی عمارتیں لرز گئیں۔ شدید خوف وہراس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے رات کھل آسمان تلے گزاری۔ وزیرداخلہ کے مطابق منہدم ہونے والے عمارتوں کے ملبے تلے 82 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ واضح رہے کہ نیپال میں 25 اپریل کو آنے والے7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجہ میں8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوچکے ہیں جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ نیپال سے ملحقہ بھارتی علاقے میں 17 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 16 کا تعلق ریاست بہار اور اترپردیش سے ہے۔ واضح رہے کہ چین میں تبت کے علاقے میں بھی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔

مزید : بین الاقوامی