سانحہ صفورہ چوک ، آصف علی زرداری نے اہم اجلاس طلب کر لیا

سانحہ صفورہ چوک ، آصف علی زرداری نے اہم اجلاس طلب کر لیا
سانحہ صفورہ چوک ، آصف علی زرداری نے اہم اجلاس طلب کر لیا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے ۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اس اجلاس میں سانحہ صفورہ چوک سمیت شہر بھر کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

مزید : کراچی