اغواءاور قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،16مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی 

اغواءاور قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،16مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی ...
اغواءاور قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،16مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی 

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے 13سال بعد سزائے موت کے قید ی احمد خان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ، مجرم کو 16مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں صبح ساڑھے 4بجے پھانسی دی جائے گی ۔مجرم کا تعلق بہاولنگر سے ہے اس نے تھانہ ریس لاہور کی حدود میں ایک شخص کواغواءکرنے کے بعدقتل کردیا تھا ،ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت میں ٹرائل کورٹ نے 2002میں اسے سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا تھا،مجرم کی تمام اپیلیں خارج ہوچکی ہیں ۔سیشن جج نے گزشتہ روز مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ،ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ مجرم کا آخری بیان قلمبند کریں گے جبکہ جیل حکام عزیزواقارب سے اس کی آخری ملاقات کروائیں گے ۔

مزید : لاہور