دبئی کا بے پردہ خواتین کے لئے اقدام،مفت سروس شروع کر دی

دبئی کا بے پردہ خواتین کے لئے اقدام،مفت سروس شروع کر دی
دبئی کا بے پردہ خواتین کے لئے اقدام،مفت سروس شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی دنیا کا سیاحتی دارالخلافہ بن چکا ہے اور یہاں مغربی ممالک سے بھی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں جو لباس کے عرب کلچر سے ناواقفیت کی بنا پر انتہائی مختصر لباس پہن کر نہ صرف اپنے لئے مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ مقامی لوگوں کے لئے بھی کوفت کا باعث بنتے ہیں۔ انہیں مسائل کے پیش نظر اب دبئی میونسپلٹی دفاتر کی طرف سے بے پردہ خواتین کے لئے ایک خصوصی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت انہیں پردے کے لئے عبایہ کا خوبصورت تحفہ پیش کیا جارہا ہے۔
اخبار ”خلیج ٹائمز“ کے مطابق میونسپلٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دفاتر میں مختصر لباس پہن کر آنے والی خواتین کے بارے میں بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد اس سروس کا آغاز کیا گیا۔ دبئی کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کے لئے آفیشل بزنس یا بزنس کیژول لباس پہننا ضروری ہے اور اگر کسی کا لباس مطلوبہ معیار کے مطابق نہ ہو تو اسے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ میونسپلٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نئی سروس کے آغاز کا مقصد بے پردہ خواتین کو واپس جانے کی کوفت سے بچانا ہے تاکہ وہ عبایہ پہن کر دفاتر میں جاسکیں اور اپنے کام بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرسکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -