سعودی عرب میں لڑکیوں کے سکول میں جنوں نے آفت مچادی،انتظامیہ سکول بند کرنے پر مجبور

سعودی عرب میں لڑکیوں کے سکول میں جنوں نے آفت مچادی،انتظامیہ سکول بند کرنے ...
سعودی عرب میں لڑکیوں کے سکول میں جنوں نے آفت مچادی،انتظامیہ سکول بند کرنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مدینہ شہر کے الشلائل گاﺅں میں لڑکیوں کے ایک سکول میں جنوں کی آمدورفت کی افواہوں نے سخت خوف و ہراس پھیلادیا ہے اور والدین نے اپنی بچیوں کو سکول سے اٹھالیا ہے۔
اخبار ”الحیات“ کے مطابق مبینہ آسیب زدہ ادارے کا نام الاولیٰ گرلز سکول ہے اور جنات کی افواہوں کے بعد اسے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ مدینہ ایجوکیشن افیئرز کے نمائندہ عمر برناوی نے بتایا کہ والدین کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ان کی بچیوں پر جنات کے اثرات مرتب ہورہے تھے اور کئی لڑکیوں کو دورے پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ان افواہوں کی تحقیق کے لئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں شیوخ اور عاملوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ سکول کی اصل صورتحال کے بارے میں رپورٹ تیار کریں۔ دوسری جانب اہل علاقہ نے وزارت تعلیم سے درخواست کی ہے کہ سکول کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -