دشمنوں کو ہماری معاشی ترقی پسند نہیں،دہشتگردی روکنے کیلئے سکیورٹی اداروں کااشتراک ضروری ہے:وزیراعظم

دشمنوں کو ہماری معاشی ترقی پسند نہیں،دہشتگردی روکنے کیلئے سکیورٹی اداروں ...
 دشمنوں کو ہماری معاشی ترقی پسند نہیں،دہشتگردی روکنے کیلئے سکیورٹی اداروں کااشتراک ضروری ہے:وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے صفورا چورنگی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیو نکہ دہشتگردوں نے پر امن افراد کو نشانہ بنایا ،پاکستان کے دشمنوں کو ہماری معاشی ترقی پسند نہیں ہے اور دہشتگری کو ختم کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کااشتراک ضروری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت  امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیر دفاع خواجہ آصف،گورسندھ نرعشرت العباد، کور کمانڈر کراچی ،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،ایم کیو ایم کے فاروق ستاراور وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے شرکت کی ۔اس اجلاس کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور یہاں ہر واقعہ اہمیت کا حامل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی نہ ہونے دینا دشمنوں کا ایجنڈا ہے اور ہمیں دہشتگردوں سے نبٹنے کیلئے پوری قوت لگانا ہو گی۔وزیر اعظم نے اس اجلاس میں ملزمان اور ان کے معاونین کو جلد سے جلد پکڑنے کی ہدایت بھی کی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -