سانحہ صفورا چورنگی ،وزیراعظم اور دیگر رہنماوں کی سلطان الانہ کے گھر آمد ،اظہار تعزیت

سانحہ صفورا چورنگی ،وزیراعظم اور دیگر رہنماوں کی سلطان الانہ کے گھر آمد ...
 سانحہ صفورا چورنگی ،وزیراعظم اور دیگر رہنماوں کی سلطان الانہ کے گھر آمد ،اظہار تعزیت

  

کرا چی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرا عظم نواز شریف اور دیگر سیاسی رہنما اظہار تعزیت کے لئے اسماعیلی کمیونٹی کے رہنما سلطان الانہ کے گھر پہنچ گئے ۔وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ،وزیر دفاع خواجہ آصف ،سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستاربھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماوں نے اس واقعے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور انہیں ملزما ن جلد از جلد پکڑنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

مزید : قومی