تبدیلی آ گئی: ”پلپی اورنج“ بن گیا ”رانی پلپی“
لاہور( پریس ریلیز ) منٹ میڈ پلپی، تازگی سے بھرپور پھلوں کا جوس جو کہ پاکستان میں گزشتہ سال تک ”پلپی اورنج“ کے طور پر مقبول رہا ہے، 2015 کے موسم گرما میں ”رانی پلپی“ بن گیا ہے۔ کوکا کولا نے مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی انڈیپنڈنٹ کمپنیوں میں سے ایک Aujan Industries کے مشروبات کے کاروبارکی تقریباً نصف ایکوئٹی کے حصول کا اعلان کیا۔ یہ معاہدہ 2012 کے موسم گرما میں فائنل کیا گیا۔
اس حصول کا اعلان ”تبدیلی“ پر مبنی ایک سمارٹ اور مضبوط حکمت عملی کے زریعے کیا گیاجسے ”تبدیلی آ گئی ہے“ کے نعرے کے ساتھ ٹی وی کمرشلز، ریڈیو سپاٹس اور آﺅٹ ڈور اشتہاری مہم کے زریعے ”بریکنگ نیوز“ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔”تبدیلی“ کے مظہر کو اپنانا بہت ہی موزوں تھا کیونکہ یہ واحد موضوع ہے جسے ہم تمام نیوز چینلز پر ہمہ وقت سن رہے ہیں۔ تبدیلی چائے سے لطف اندوز ہونے کے دوران کی جانے والی تمام گفتگو اور مباحثوں کا مرکزی موضوع ہے؛ نیوز روم سے لے کر ڈائننگ ٹیبل تک، یہی ایک موضوع ہے جس پر حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ بات کی گئی ہے۔ یہ وہ مظہر ہے کہ جسے کوئی بھی ان سنا نہیں کر سکتا۔
سوشل میڈیا پر مزاحیہ خاکے ہوں یا خبرنامے کی شہ سرخیاں، تبدیلی ہمارے ملک میں کی جانے والی تمام گفتگو پر طوفانی انداز میں چھا چکی ہے۔ اور ایسی صورتحال میں، منٹ میڈ پلپی سے رانی پلپی کی طرف تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے؛ تبدیلی کے تصور کو ہلکے پھلکے پیرائے میں اپناتے ہوئے۔
رانی مشرق وسطیٰ کے مقبول ترین مشروبات میں سے ہے اور Aujan کا صف اول کا برانڈ ہے۔ سا لہا سال کے دوران رانی نے منفرد وصف کا حامل برانڈ، فلوٹ، تشکیل دیا ہے، ایک ایسا پھلوں کا جوس جس میں موجود اصل پھلوں کے ٹکڑے اسے ممتاز بناتے ہیں۔
رانی فلوٹ کو سعودی عرب میں 30 سال قبل متعارف کروایا گیااور تب سے سارے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، یورپ اور دیگر برآمدی منڈیوں میں اس کی فروخت میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔