امیرمقام لوگوں کو گمراہ نہ کریں ،جلسوں میں روکاوٹیں ڈالنا ن لیگ کا خاصہ ہے:مشتاق غنی

امیرمقام لوگوں کو گمراہ نہ کریں ،جلسوں میں روکاوٹیں ڈالنا ن لیگ کا خاصہ ...
امیرمقام لوگوں کو گمراہ نہ کریں ،جلسوں میں روکاوٹیں ڈالنا ن لیگ کا خاصہ ہے:مشتاق غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ مشتاق غنی نے امیر مقام کی جانب سے ن لیگ کے جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کے الزا م کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام عوام کو گمراہ نہ کریں جلسوں میں روکاوٹیں ڈالنا ن لیگ کا خاصہ ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک انجلینا جولی کے نام پر ایک مکڑی کا نام رکھا گیاہے اور ملالہ کے نام پر اس ایک چیز کا نام رکھا گیاہے ؟لیکن کیوں ،وجہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

تفصیلات کے مطابق امیرمقام واضح کریں کے پی حکومت نے آپ کے جلسے میں کونسی رکاوٹیں ڈالیں؟بلا وجہ عوام کو گمراہ نہ کریں ہماری جماعت نے کبھی بھی کسی کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ قوم کی دولت لوٹنے والوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں جلسے سے خطاب کے دوران صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخواامیر مقام نے تحریک انصاف پر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

ایبٹ آباد -