ستاروں کی روشنی میں آج (اتوار) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آج (اتوار) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آج (اتوار) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 مئی13   اتوار۔کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج ثور

 مئی13    اتوار۔کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

برج جوزا

 مئی13   اتوار۔بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔

برج سرطان

 مئی13  اتوار۔سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔

برج اسد

 مئی13   اتوار۔جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ

 مئی13  اتوار۔نجی امور کی تکمیل کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ کسی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔

برج میزان

 مئی13   اتوار۔روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔

برج عقرب

 مئی13   اتوار۔اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ رومانوی معاملات حسب منشاء طے پا سکیں گے۔

برج قوس

 مئی13  اتوار۔ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے گریز کریں کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔

برج جدی

 مئی13   اتوار۔شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ سنی سنائی باتوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ سفر وسیہلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا۔

برج دلو

 مئی13   اتوار۔زیادہ تر رجحان کاروباری سرگرمیوں کی طرف رہیگا۔ بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔

برج حوت

 مئی13   اتوار۔اہم امور میں مصروفیت رہے گی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کیلئے چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔

 

مزید : اہم خبریں /لائف سٹائل /مخفی علوم