تعمیر کے بعد عمران خان کے 2منزلہ گھر کی منظوری مل گئی

13 مئی 2018 (12:35)

لاہور (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے دو منزلہ گھر کے نقشہ کی چیئر مین ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے باقاعدہ منظوری دے دی ۔ نقشہ کے مطابق سات کنال دو مرلہ میں کورڈ ایریا بنانے کے لئے 8ہزار 150سکوائر فٹ کی منظور دی گئی ہے ، 340 27 سکوائر فٹ ایریا پر لان بنانے کی منظور دی گئی ہے ۔ نقشہ کے مطابق گراﺅنڈ فلور پر ڈرائنگ روم ، لابی ، کچن ، لائبریری روم ، لانڈری روم ہے جبکہ دوسرے فلور پر ایک ماسٹر بیڈ روم ، ٹی وی لاﺅنج اور دوسرونٹ کوارٹر منطو رکئے گئے ہیں نقشہ پانچ افرادکے نام منظور کیاگیا ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق پانچ افراد میں عظمیٰ خان ، روبینہ خان ، نورین نیازی ، علیم خان نیازی اور عمران احمد خان کے نام شامل ہیں۔

مزیدخبریں