باپ نے مکان کے لالچ میں آکر بھائی پر اپنی بیٹی سے زیادتی کا الزام دھر دیا

باپ نے مکان کے لالچ میں آکر بھائی پر اپنی بیٹی سے زیادتی کا الزام دھر دیا
باپ نے مکان کے لالچ میں آکر بھائی پر اپنی بیٹی سے زیادتی کا الزام دھر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ویب ڈیسک ) جائیداد کی خاطر لالچی باپ نے بھائی پر اپنی 7سالہ بیٹی سے زیادتی کا جھوٹا الزام لگا دیا۔ مظفر پارک کے رہائشی رشید انصاری کا اپنے بھائی رفیق کے ساتھ گھر کا تنازعہ چل رہا تھا،پولیس نے تیسرے بھائی صدیق کو گرفتار کیا تو صحیح حقائق کا پتہ چل سکا۔ روزنامہ خبریں کے مطابق پولیس نے رشید اور صدیق کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مظفر پارک گگو منڈی کے رہائشی رشید انصاری نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی رفیق میری سات سالہ بیٹی سے کئی بار زیادتی کر چکا ہے۔ پولیس نے رشید، اس کی بیوی اور متاثرہ بچی کا بیان لے کر ملزم کو گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو وہ گرفتار نہ ہو سکا جس پر پولیس رشید کے تیسرے بھائی صدیق کو پکڑ کر تھانے لے آئی جس نے پولیس کو بتایا کہ میرا اور رفیق کا اپنے بھائی رشید انصاری کے ساتھ مکان کا تنازعہ چل رہا ہے جس پر وہ یہ گھٹیا الزام لگا رہا ہے ۔
پولیس نے رشید اس کی بیوی اور بچی سے دوبارہ پوچھ گچھ کی تواصل حقائق کا پتہ چلنے پر پولیس نے بچی کے والد رشید اور صدیق کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حوالات میں بند کر دیا۔