خانیوال میں خاتون سے زیادتی ، ویڈیو بنالی‘ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی دھمکی

13 مئی 2018 (15:14)

خانیوال (ویب ڈیسک) گن پوائنٹ پر خاتون کو بدفعلی کا نشانہ بنادیاگیا ، ویڈیو بنالی اوراب انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دینے لگا ‘ تفصیل کے مطابق اللہ وارث کالونی کی رہائشی (ک ) زوجہ ر ب نواز نے تھانہ سٹی پولیس کا اندراج مقدمہ کیلئے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں اکیلی تھی کہ محمد طارق علی اپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور گن پوائنٹ پر مجھے کمرے میں لے گیا جہاںزیادتی کی ، محمد طارق کے ساتھیوں نے میری ویڈیو بنالی اور کسی بھی قانونی کارروائی کے نتیجے میں ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں بھی دیں ، ملزمان نے گزشتہ روز بھی رات گئے اندھیرے میں دیوار پھلانگ کر پھر زیادتی کی کوشش کی ، واویلہ پر ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس تھانہ سٹی کارروائی میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں