پختون ،اسلام اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوں کو آزما لیا ،خیبر پختون خوا کی عوام اب ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائی گی:امیر مقام 

پختون ،اسلام اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوں کو آزما ...
 پختون ،اسلام اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوں کو آزما لیا ،خیبر پختون خوا کی عوام اب ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائی گی:امیر مقام 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوں کے نام پر،اسلام کے نام پراورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوں کوآزمایاہے اب تعمیر،ترقی،فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، ایک طرف تخریبی ٹولہ ہے جوبنے بنائے کاموں کوبگاڑرہا ہے جبکہ دوسری طرف تعمیری منصوبوں کی امین جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کامقابلہ ہے۔

سوات میں ابراہیم خان شبنم کی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکرخاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ابراہیم خان شبنم کی شمولیت سے سوات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)مزیدمستحکم ہوجائیگی،رٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔امیرمقام نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوں کی تکمیل سے دلی اطمینان اورراحت ملتی، عوام کے مسائل کے حل کاہماراوطیرہ رہاہے اوراب بھی یہی نصب العین ہے، اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات