زائچہ گھر۔۔مخفی علوم سے علاج

زائچہ گھر۔۔مخفی علوم سے علاج
زائچہ گھر۔۔مخفی علوم سے علاج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

دکھی ماں بیٹی کو طلاق سے کیسے بچائے؟

زبیدہ جلال (چکوال)

سوال: میں ایک دکھی ماں ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے جس کی طلاق کا مسئلہ چل رہا ہے۔ بیٹی کی پہلے بھی شادی ہو چکی ہے لیکن طلاق ہو گئی تھی۔ پہلے لوگ لالچی تھے، ہر وقت فرمائشیں اور مالی مشکلات اور مسائل کی وجہ سے نوبت طلاق تک جا پہنچی۔ اس کا موجودہ شوہر بھی ٹھیک نہیں ہے۔ کام میں اس کی دلچسپی کم اور برے کاموں یعنی نشہ اور بازاری عورتوں کے چکر میں زیادہ ہے۔ گھریلو اخراجات اور حقوق بھی پوری طرح ادا نہیں کرتا۔ روزانہ کے لڑائی جھگڑے مارپیٹ سے تنگ آکر نوبت طلاق تک آگئی ہے۔ میری بیٹی بہت پریشان رہتی ہے۔ کہتی ہے کہ میری قسمت ہی خراب ہے۔ براہ مہربانی اس کا زائچہ بنا کر بتائیں کہ اس کی قسمت خراب کیوں ہے اور اس کے حالات کب اچھے ہوں گے؟

جواب: زائچوں کی روشنی میں آپ کی بیٹی کے زائچہ کے مطابق آپ کی بیٹی منگلیشی ہے۔ اسی وجہ سے اس کو طلاق جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ منگلیشی لوگوں کے لئے شادی، ازدواجی معاملات انتہائی پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔ اکثر ان کی شادیاں ناکام ہو جاتی ہیں یا پھر شادی ہونے کے باوجود بھی ایسے جوڑے ایک چھت کے نیچے علیحدہ علیحدہ زندگی گزر رہے ہوتے ہیں۔ مسائل کی تشخیص اور حل کے لئے کوشش یہ کرنی چاہیے کہ منگلیشی لوگوں کی شادی منگلیشی کے ساتھ ہو۔ یہی اس کا حل ہے لیکن اگر ایسے لوگوں کی شادی ہو گئی ہے اور مسائل بھی پیدا ہو گئے ہیں تو ان کا روحانی تدارک بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے منگل کے دن بڑے گوشت کا صدقہ دیں۔ رد نحوست کا وظیفہ کریں (عمل حب) ذوجین کے مابین کروائیں۔ اس طرح ازدواجی موافقت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ ذہنی طور پر بھی لچک دارانہ رویہ اختیار کریں، یوں زندگی میں بہتری آئے گی اور طلاق تک نوبت نہیں پہنچے گی۔ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور اپنے رب سے عاجزی سے دعا مانگے۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

شادی کب ہو گی؟

محمد اعظم

سوال: شادی کب اور کہاں ہو گی، خاندان میں یا باہر؟ کیا بیرون ملک جا سکوں گا، جس سے شادی ہو گی اس کے نام کا پہلا حرف کیا ہو گا؟

جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کی شادی ہونے کا وقت آچکا ہے لیکن حالات یا آپ نے خود ان سے استفادہ نہیں کیا ہے۔ ہمارے حساب سے آپ کی شادی ہو جانی چاہیے تھی۔ بہرحال آپ کے حالات میں بہتری 29 اکتوبر 2018ءکے بعد نظر آرہی ہے۔ آپ مثبت کوشش جاری رکھیں۔ انشاءاللہ مطلوبہ مقاصد میں کامیابی حاصل ہو گی۔

کیا ہوگا ؟

عدیلہ تبسم

سوال: سوال شائع نہ کرنے کی خواہش۔

جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق مطلوبہ مقاصد میں کامیابی میں ابھی کچھ وقت ہے گھبرائیں مت اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

فرسٹ ایئر میں پاس ہوجاوں گی

امبر اکرام خان

سوال: میں فرسٹ ایئر میں پڑھتی ہوں، آپ مجھے بتائیں کہ کیا میں فرسٹ ایئر میں پاس ہو جاﺅں گی اور کیا میں آگے گریجویشن کر سکتی ہوں۔ میں کمپیوٹر کورس کر کے آگے جاب کرنا چاہتی ہوں۔ زائچہ بنا کر بتائیں کہ میرا مستقبل کیسا ہے اور آگے کی زندگی کیسی گزرے گی؟

جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کوشش اور محنت سے اپنے مطلوبہ مقاصد میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ حالات میں بہتری کے لئے نماز پنجگانہ خشوع کے ساتھ ادا کریں۔ والد صاحب کی بیماری روحانی علاج سے ٹھیک ہو جائے گی۔ ہفتہ کے روز کالے ماش کا صدقہ دیں۔ منگل کے روز سرخ مرغ کا صدقہ دیں۔ آپ کا مستقبل بہتر ہے۔

 شادی پسند سے کرنا چاہتا ہوں 

عزیز احمد (قصور)

سوال: کیا میری شادی میری مرضی کے مطابق جائے گی؟ اگر نہیں تو پھر کہاں ہو گی اور کب تک ہو گی، ازدواجی زندگی کیسی گزرے گی؟

جواب: آپ کی شادی آپ کی مرضی کے مطابق ہونے کے امکانات خاصے ہیں ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی۔

حالات بہتر ہوں گے مگر....

وریام (وزیر آباد)

سوال: سوال شائع نہ کرنے کی خواہش۔

جواب: زائچوں کی روشنی میں آپ کے زائچہ کے مطابق حالات میں بہتری 2018ءکے بعد آئے گی۔ مستقبل کے لحاظ سے بھی مثبت تبدیلیاں آئیں گے۔ آپ کا سعد پتھر: مون سٹون ہے۔ اس کو آپ پیر کے روز طلوع آفتاب کے بعد دائیں ہاتھ کی تیسری انگلی میں پہن لیں، پہننے سے پہلے دو نفل نیک مقاصد پڑھنا اور صدقہ دینا بہتر ہے۔

مناسب روزگارکا ستارہ

ثاقب حسین۔ سیالکوٹ

سوال: کیا میں بہتر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک جا سکوں گا، اگر نہیں تو میرے لئے کون سا کام راس رہے گا؟ میرا برج و ستارہ بھی بتا دیں۔

جواب: بمطابق تاریخ پیدائش آپ کا برج ثور حاکم سیارہ زہرہ ہے۔ ملک کے اندر بھی آپ کو حصول روزگار میں کامیابی حاصل ہو گی۔ بیرون ملک جانے کا موقع اگلے سال میں مل سکتا ہے۔ لوہے اور تانبے سے متعلقہ کوئی بھی کام آپ کو راس آئے گا۔

کرکٹ اور شادی

محمد اشفاق (بہاولپور)

سوال: مجھے کرکٹ کھیلنے کا بے حد شوق ہے۔ مجھے بتائیں کہ کیا میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاﺅں گا، شادی کب ہو گی؟

جواب: شوق کی تکمیل کی حد تک کامیابی متوقع ہے۔ بہت زیادہ شہرت کے لئے مزید محنت درکار ہے۔ شادی 3 سال تک خاندان میں حسب خواہش ہو گی۔

شادی میں وقت

شمائلہ قیصر (مظفر گڑھ)

سوال: میں نے درس نظامی اعلیٰ درجوں میں پاس کیا ہے۔ Ph. D کرنے کی خواہش ہے۔ شادی ہونے میں کتنا وقت باقی ہے۔ میری پریشانیوں کا حل ستاروں کی روشنی میں بتا دیں۔

جواب: شادی اگلے تین سال تک مطلوبہ جگہ (جہاں منگنی ہو چکی ہے) ہو گی۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بھی کامیابی ہو گی۔ وقتی پریشانیوں سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ زندگی میں کامیابیوں کی شرح زیادہ ہے۔

۔۔

( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم