نواز شریف کا بیان قومی سلامتی کے خلاف سازش،ان کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے:شیخ رشید

نواز شریف کا بیان قومی سلامتی کے خلاف سازش،ان کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے:شیخ ...

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حالیہ بیان کو قومی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتا ہوں چیف جسٹس سے کہوں گا کہ سرکاری راز لیک کرنے پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف جو بیان دے رہے ہیں وہ جھوٹے ہیں وہ ملک پر اقتصادی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف سمجھتے ہیں ان کے آگے جوکھڑاہوگاوہ جمہوریت کادشمن ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جانتاتھا کہ میرجعفر اورمیرصادق کی کہانی آنکھوں سے دیکھوں گانواز اور شہباز کی صورت میں یہ دونوں چہرے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ  مودی سے نو ازشریف نے3بارملاقات کی،ایک کابھی ریکارڈنہیں اور نہ ہی کلبھوشن کے خلاف نواز شریف نے کوئی بیان نہیں دیا۔انہوں نے ایک بار پر الزام دہرایا کہ بھارت کو اجمل قصاب کا پتا نواز شریف نے دیا۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ نوازشریف ایٹمی دھماکے کرنے کے حق میں نہیں تھے ان سے یہ کام کروایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے آپ کو تین بار ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قومی /سیاست

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...