خاتون سے موبائل فون چھیننے کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی

خاتون سے موبائل فون چھیننے کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اسلامیہ کالج کے قریب اسٹریٹ کرمنل نے خاتون سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔کراچی میں شہری اسٹریٹ کرمنل کے خوف کا شکار ہیں۔ اسلامیہ کالج کے قریب خاتون سے موبائل چھینے کی واردات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے۔فوٹیج میں ملزم کی جانب سے خاتون کو ٹارگٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم پلٹ کر واپس آیا اور اسلحے کے بنا خاتون کو ڈرا کر موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے مگرپولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر