ٹریننگ سینٹر میں افسران کی سختیاں، پولیس افسر جان سے گیا

ٹریننگ سینٹر میں افسران کی سختیاں، پولیس افسر جان سے گیا

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ماہ صیام میں بھی افسران کے دل میں رحم نہ آیا۔ طبیعت خراب ہونے کے باوجود سب انسپکٹر پر سختیاں کیں۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر پولیس افسر نعمان داؤد چل بسا۔سب انسپکٹر نعمان داؤد نے دوران تربیت طبیعت خراب ہونے کا بتایا۔ افسران نے نظر انداز کر دیا جس کے باعث طبیعت مزید بگڑ گئی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر انتقال ہو گیا۔ سہولیات سے محروم پولیس ایمبولینس بھی کسی کام نہ آئی۔نعمان داؤد کی موت پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں زیر تربیت اہلکاروں نے احتجاج کیا اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر