کراچی‘پولیس مقابلے‘2زخمیوں سمیت5ملزمان گرفتار

کراچی‘پولیس مقابلے‘2زخمیوں سمیت5ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) پولیس نے مختلف مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملیر کے تھانہ سکھن کی حدود میں بھینس کالونی سوڈ افیکٹری کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان سعید عالم، محمد عتیق اور محمد فرحان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سعید عالم اور محمد عتیق کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور 10 راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 45 ہزار روپے نقد بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ پاپوش نگر سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، چھینا گیا کیش اور موبائل فون سمیت موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی اور بھاگنے لگے۔ جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار حکام اسٹریٹ کرائم کی متعدد وراداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر