ٹریفک چالان کی مد میں حاصل رقم غائب ہونے کا انکشاف

ٹریفک چالان کی مد میں حاصل رقم غائب ہونے کا انکشاف

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں ٹریفک چالان کی مد میں حاصل رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک چالان کی مد میں حاصل رقم غائب ہوگئی ہے۔آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں کہ ٹریفک چالان کے17کروڑ38لاکھ61ہزارروپے غائب ہوگئے ہیں۔ ٹیکسی میٹر چالان کے2 کروڑ 34 لاکھ 62 ہزار روپے بھی غائب کردیئے گئے۔اس کے علاوہ لائسنس نہ ہونے پر1کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔ رکشہ میٹر کے چالان کی مد11 کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار روپے بھی غائب کردئیے گئے۔2015 سے2016 تک چالان کی رقم کا بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر