ستاروں کی روشنی میں آپ کا پیر کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا پیر کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا پیر کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل

13مئی پیر۔ بعض مسائل کا حل کر سکیں گے۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔ مالی ساکھ کا خیال رکھیں۔ ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ کام میں غیر متوقع طور پر ترقی و کامیابی کا امکان ہے۔

ثور

13مئی پیر۔ پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے محنت کی ضرورت ہو گی۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان ہو گا۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ اہل خانہ کے ساتھ کسی پر وقار تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

جوزا

13مئی پیر۔ اپنی اصول پسندی پر قائم رہیں۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ گھریلو معاشی امور درپیش ہونگے۔ جائیداد کی خریدو فروخت کا رجحان ہو گا۔

سرطان

13مئی پیر۔ ملازمتی امور میں کوئی پریشانی آ سکتی ہے۔ اس سلسلے میں کسی کی راہنمائی کی ضرورت ہو گی۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں ورنہ آپ کی ساکھ خراب ہونیکا خدشہ ہے۔

اسد

13مئی پیر۔ کسی ادھورے کام کی تکمیل کر سکیں گے۔ کسی اجتماعی محفل میں شریک ہو سکیں گے۔ مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ اندرون خانہ معاملات میں مصروف رہیں گے۔

سنبلہ

13مئی پیر۔ فلاحی و رفاہی کاموں کو بحسن سلیقہ انجام دے سکیں گے۔ آپکی فنی صلاحیتیں اجاگر ہونگی۔ دوسروں کیساتھ لین دین کر سکیں گے۔ گھریلو امور اور کام میں توازن برقرار رکھیں۔

میزان

13مئی پیر۔ آپ اپنی کسی غلطی کا ازالہ کر سکیں گے۔ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اہم چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔ غیر متوقع آمدن کی امید ہے۔

عقرب

13مئی پیر۔ دور کے مقام سے اہم خبریں موصول ہوں گی جو کہ کسی دوست یا عزیز کے متعلق ہوں گی۔ سفر درپیش آ سکتا ہے۔ حالات میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

قوس

13مئی پیر۔ روز مرہ معمولات میں مصروف رہیں گے۔ شاپنگ کرتے وقت محتاط رہیں، فضول خرچی سے گریز کریں۔ ترقی و کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔

جدی

13مئی پیر۔ لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ مہمانوں کی خاطر داری کر سکیں گے۔ دوست احباب کیساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ خریداری کا رجحان ہو گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

دلو

13مئی پیر۔ اپنے کام کو صحیح طور پر منظم کر سکیں گے۔ ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ دوسروں سے معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ کسی دوست کیساتھ مفید تبادلہ خیال کر سکیں گے۔

حوت

13مئی پیر۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ بعض مسائل سر ابھاریں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ تجدید مراسم ہونگے۔ دوسروں کیساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔