کچھ دیر کی بہتری کے بعد سٹاک ایکسچینج گر گئی، 34 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھوگئی

کچھ دیر کی بہتری کے بعد سٹاک ایکسچینج گر گئی، 34 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھوگئی
کچھ دیر کی بہتری کے بعد سٹاک ایکسچینج گر گئی، 34 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھوگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات طے پا گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا قرض ملے گا اور اس کے   اثرات سٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور کچھ دیر کیلئے مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تاہم بعدازاں سٹاک ایکسچنج 900  پوائنٹس سے زائد گر کر انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو گیا اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کے آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 650 کی سطح پر تھا تاہم چند ہی لمحات میں اس میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور ایک گھنٹے میں 488 پوائنٹس بڑھ گئے جس کے بعد اب 100 انڈکس 35 ہزار 204 کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے میں سٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار رہی اور چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی تاہم اب اس میں بہتری آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ بہتری بھی عارضی نکلی اور چند گھنٹوں کے بعد سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں  بھی 858 پوائنٹ گر کر 33 ہزار 13 کی سطح پر پہنچ گئی ، اڑھائی فیصد  سے زائد  مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی اور یوں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ 

مزید : بزنس