قتل کی دھمکی کے بعد میئر لندن کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

قتل کی دھمکی کے بعد میئر لندن کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا
قتل کی دھمکی کے بعد میئر لندن کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

  

لندن(ویب ڈیسک) لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر 24 گھنٹے کے لیے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

روزنامہ نواے وقت کے مطابق صادق خان کو صرف تین ماہ کے دوران ٹیلی فون اور دیگر ذرائع سے ملنے والی دھمکیوں کی 17 شکایتیں پولیس میں درج کرائی جا چکی ہے جب کہ صرف سوشل میڈیا پر 237 دھمکیاں موصول ہوئیں۔ سٹی ہال کی جانب سے پولیس سے رجوع کرنے پر صادق خان کو 24 گھنٹے کے لیے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور میئر کی سرگرمیاں محدود کردی گئیں۔

مزید : برطانیہ