لاہور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش، مزید کن شہروں میں روزہ ٹھنڈا ہونے والا ہے؟ آپ بھی جانئے

لاہور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش، مزید کن شہروں میں روزہ ٹھنڈا ...
لاہور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش، مزید کن شہروں میں روزہ ٹھنڈا ہونے والا ہے؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو کالی گھٹاﺅں نے گھیرے میں لے لیا۔ بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی کڑک نے پہلے تو زندہ دلان لاہور کو ڈرایا لیکن پھر ہلکی پھوار نے شہریوں کو تروتازہ کردیا۔ لاہور میں گرج چمک کے ساتھ ابر کرم برسی تو روزہ داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی رات ژوب ، مکران، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔ منگل کو شام اور رات کے وقت کوئٹہ، قلات، مکران، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید : اہم خبریں /ماحولیات