”بھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہندو تھا “معروف بھارتی اداکار نے تہلکہ خیز بیان دے دیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے کہا ہے کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہندو تھا۔تامل ناڈو میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ وہ ان بھارتیوں میں سے ہیں جو ملک میں مساوات کے خواہش مند ہیں۔
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ میں یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہا کہ اس وقت مسلم اکثریتی علاقے میں موجود ہوں بلکہ گاندھی کے مجسمے کے سامنے یہ سب کچھ کہہ رہا ہوں۔1948 میں گاندھی کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا، جس نے گاندھی کو قتل کیا اور اس کا نام نتھو رام گوڈ سے تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر اچھے بھارتی کی خواہش ہے کہ ملک میں مساوات ہو،میں بھی اچھا بھارتی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔تام ناڈو کا یہ حلقہ ان چار حلقوں میں شامل ہے جہاں 19 مئی کو پولنگ ہوگی۔