نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑچھاڑ، بھائی بچانے کیلئے آئے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا

نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑچھاڑ، بھائی ...
نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑچھاڑ، بھائی بچانے کیلئے آئے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا

  

لکھنﺅ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم افراد نے مقامی بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس میں کر اس کی صاحبزادی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ لڑکی کے بھائی مدد کیلئے آئے تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر شاہ جہان پور کے آر سی مشن تھانے کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد بی جے پی لیڈر کے گھر گھس گئے۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ، اس دوران بھائی مدد کو آئے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان جاتے ہوئے لڑکی کے کانوں کی بالیاں بھی نوچ کر لے گئے۔

متاثرہ لڑکی نے انصاف کے حصول کیلئے پولیس سے رجوع کیا تو انہوں نے پرچہ درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد لڑکی ایس پی کے پاس پہنچ گئی۔ ایس پی کے حکم پر متاثرہ لڑکی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /جرم و انصاف