ٹریفک حادثہ میں 3 نوجوان جاں بحق ، مرنے والے بد قسمت کون تھے؟افسوسناک خبر آ گئی

ٹریفک حادثہ میں 3 نوجوان جاں بحق ، مرنے والے بد قسمت کون تھے؟افسوسناک خبر آ ...
ٹریفک حادثہ میں 3 نوجوان جاں بحق ، مرنے والے بد قسمت کون تھے؟افسوسناک خبر آ گئی

  

ہارون آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آبادکے قریب المناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو اوسی بھاولنگر ڈونگہ بونگہ روڈ پر موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 3افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں حادٹے میں موٹر سائیکل پر سوار جاں بحق ہونے والے 3نوجوانوں کی ریسکیوذرائع کے مطابق تا حال شناخت نہیں ہوسکی، حادثہ تیز رفتار ی کے سبب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول نگر -