بلا تفریق احتساب ہوا تو موجودہ کابینہ سے ۔۔۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے حیران کن دعویٰ کر دیا

بلا تفریق احتساب ہوا تو موجودہ کابینہ سے ۔۔۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے ...
بلا تفریق احتساب ہوا تو موجودہ کابینہ سے ۔۔۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے فنانس سیکرٹری فرزندعلی وزیر نے کہاہے کہ حکومت اگر واقعی بلاتفریق احتساب کاارادہ رکھتی ہے تو آج سے چینی وآٹابحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے اور عوام کے سامنے تمام حقائق لائے جائیں،اگر واقعی بلاتفریق احتساب کیا گیا تو موجودہ کابینہ میں سے شاید کوئی وزیر یا مشیر نہیں بچے گا۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینڑ رہنما فرزند علی وزیر نے کہاکہ آج بھی یہی مافیا اور چور عمران کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، شاید انہیں اب بھی یقین نہیں آرہا ہوگا اور کسی دوسرے رپورٹ کا انتظار کرتے رہیں گے،کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والے اپنے وزراء کی چوری چھپانے کیلئے مختلف حیلے بہانے تلاش کرتے رہے ہیں، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اپنی ہی رپورٹ میں جہانگیر ترین،خسروبختیار اور دیگر اتحادیوں کے نام آنے کے بعد بحیثیت چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی عمران خان کیا کارروائی کریں گے؟۔انہوں نے کہاکہ انکوائری رپورٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جہاں ہر طرف کرونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے، یہ وقت اتفاق اور اتحاد کا تقاضا کرتا ہے لیکن پاکستان میں سب کچھ ہوسکتا ہے۔ اب چونکہ رپورٹ آگئی ہے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بحرانی کیفیت کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -