ملک میں سب سے بڑی تباہی کی وجہ پروٹوکول ہے :سابق وفاقی وزیر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں سب سے بڑی تباہی پروٹوکول کی ہے ،ممبران پارلیمنٹ کے ذہنوں میں یہ بات ہوتی ہے کہ ہم حکمران ہیں اور قوم ہماری محکوم ہے ،ڈیڑھ سو سال انگریزوں کی غلامی میں رہے کر رہنماوں کو لگتا ہے کہ اب عوام بھی ان کی غلام ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ حکمران خلفائے راشدین کی بات کر تے ہیں ،کیا موجودہ حکمران ان خلفا کی طرح اپنی زندگیوں کو ڈھال سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر ملک میں اقلیتی برادری کی بہت اہمیت ہوتی ہے ،جس ملک میں اقلیت خوشحال ہے ،وہ ملک خوشحال ہے ،مارٹن لوتھر نے امریکہ میں اقلیتی حقوق کی مہم چلا کر ملک کو مضبوط کیا ۔جے سالک نے کہا کہ پاکستانی لیڈر چاہے کسی بھی پارٹی سے ہیں ،یہ حقیقی لیڈر نہیں ہیں ایک دن غریب عوام نے ان سے ان کے محل چھین لینے ہیں ۔
۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔